حبیب جالب کافی یاد آئے،
اور ان کی نظم بھی ۔۔۔ میں نے اس سے یہ کہا ۔۔۔۔۔ وقت ملے تو پڑھیئے گا ۔۔۔ عباس
ٹاؤن واقعہ اور
حکومتی سستی کا اندازہ ہوجائے گا ۔۔۔۔
حکومتی سستی کا اندازہ ہوجائے گا ۔۔۔۔
محترمہ شرمیلا فاروقی اس
تمام تر واقعہ میں مرکزی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔۔۔ اور انھیں شدید ہدف تنقید
بنایا گیا ۔۔۔ کیوں کہ رپورٹ یہ ہوا کہ ان کی کسی تقریب کی وجہ سے کراچی کی تمام
تر سیکیورٹی موہٹہ پیلس میں موجود تھی۔ اور واقعہ کے بعد
کوئی بھی حکومتی اعلٰی شخصیت یا سیکیورٹی فورسز کے حکام جائے وقوعہ پہ نہیں پہنچے ۔۔۔
کوئی بھی حکومتی اعلٰی شخصیت یا سیکیورٹی فورسز کے حکام جائے وقوعہ پہ نہیں پہنچے ۔۔۔
میں بالکل بھی شرمیلا
صاحبہ کا ترجمان نہیں ۔۔۔ اور زمانہ طالبعلمی میں بحیثیت مقرر سے لیکر اب صحافت کے
پیشہ سے منسلک ہونے کے بعد بحیثیت نیوز اینکر، حکومت ، حکومتی شخصیات ،اور
پالیسیوں کو تنقید کا بےلاگ نشانہ بنایا ہے ۔۔ لیکن میرا اب کی بار، ذرا مختلف
نظریہ ہے ۔۔۔۔ شاید ہم غلط شخص کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، اور جن افراد کو وہاں
پہنچنا چاہیئے تھا، وہ ابھی تک کیمرے کی آنکھ سے بچے ہوئے ہیں۔۔۔۔
اس کارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ تقریب منگنی کی نہیں بلکہ عشایئہ کی تھی، اور جہاں جہاں یہ رپورٹ کیا گیا کہ منگنی کی تقریب تھی، غلط تھا، سو فیصد غلط ۔۔۔ ہمیں اپنی اس غلطی کو تسلیم کرنا ہوگا ۔۔۔
عشایئہ کی تقریب تھی ۔۔۔۔
شرمیلا فاروقی کی منگنی کے حوالے سے۔۔۔ شرمیلا فاروقی کون ہیں؟ منتخب؟ نہیں ۔۔۔ وہ مشیر ہیں
۔۔۔ یعنی وہ عوامی نمائندہ تو نہیں ہیں ۔۔۔ ہاں لیکن ان کی تقریب میں آئے ۔۔۔ اس
راجدھانی کے راجہ صاحب تو منتخب عوامی نمائندے تھے ۔۔۔۔ ایسا تو نہیں تھا کہ ان کے
بغیر عشایئہ ادھورا رہ جاتا، ہاں لیکن جو اپنے پیاروں کو چھوڑ کے چلے گئے، ان کی
تو زندگیاں ادھوری رہ گیئں ۔۔۔۔۔۔
جہاں تک بات ہے شرمیلا
فاروقی کی، تو ٹھیک ہے، ان کی وجہ سے دھماکہ نہیں ہوا، نہ ہی تمام تر سیکیورٹی
موہٹہ پیلس پہ دھری ہوئی تھی ۔۔۔ مگر معزز شرمیلا فاروقی صاحبہ ۔۔۔۔ آپ آجاتیں، تو
لوگوں میں آپ کی عزت بہت بڑھ جاتی۔۔۔ کہ ان کی منتخب جماعت کی ایک مشیر کو، عوام کا
احساس ہے ۔۔ چلیں آپ نہ بھی آتیں ۔۔۔ لیکن سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پہ جو آپ نے
ٹوئیٹس کیئے ۔۔۔۔ ان کو تھوڑا نرم کرلیتیں ۔۔۔۔۔
جی ہاں یہ بات بالکل ٹھیک
ہے کہ آپ کی منگنی نہیں تھی، اور جو بھی رپورٹ ہوا، ٹھیک نہیں ہوا ۔۔
اب اس واقعہ پر سوشل میڈیا پہ لعن طعن کا ایک طوفان امڈ آیا ۔۔۔۔۔ اور دیکھا جائے تو اس عشایئہ والے واقعہ پرلگ بھگ
اب اس واقعہ پر سوشل میڈیا پہ لعن طعن کا ایک طوفان امڈ آیا ۔۔۔۔۔ اور دیکھا جائے تو اس عشایئہ والے واقعہ پرلگ بھگ
دونوں اقسام کی رائے سامنے آئیں، یعنی ایک جانب لوگوں نے آپ کو تنقید کا نشانہ
بنایا، تو دوسری جانب آپ کی سپورٹ میں
بھی بات کی گئی ۔۔ جو میرے خیال سے ایک حد تک تو ٹھیک تھی ۔۔۔۔ یہ ہیں وہ کچھ آرا، جو ٹوئٹر پہ دی گئیں، موافقت میں بھی اور مخالفت میں بھی ۔۔۔
بھی بات کی گئی ۔۔ جو میرے خیال سے ایک حد تک تو ٹھیک تھی ۔۔۔۔ یہ ہیں وہ کچھ آرا، جو ٹوئٹر پہ دی گئیں، موافقت میں بھی اور مخالفت میں بھی ۔۔۔
ہاں یہ بات سچ ہے کہ آپ کو خوشی منانے کا پورا حق ہے
لیکن آپ کی ہی ایک ساتھی، شہلا رضا کے رشتہ دار اس سانحہ میں چل بسے، ان کی خاطر آجاتیں ۔۔۔۔۔ آپ کے اتحادی حیدر
عباس رضوی کے رشتہ دار بھی اس سانحہ میں دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کی خاطر ہی آجاتیں ۔۔۔۔
یہ بھی ٹھیک ہے کہ ہر
علاقہ کا ایس ایچ او الگ ہوتا ہے، لیکن یہ بات تو آپ بھی جانتی ہیں کہ جب وزیر
اعظم شہر میں ہوں ۔۔۔ تو ۔۔۔۔۔ سب لائن حاضر ہوتے ہیں ۔۔۔
اور یہ بھی ٹھیک ہے کہ
دھماکہ آپ کی یا آپ کی تقریب کی غلطی نہیں تھی ۔۔۔ لیکن اتنا سخت رویہ رکھنا، اسے
تو آپ غلطی مان لیں ۔۔۔۔ گالیاں دینے والے تو بہت ہیں ۔۔ آگے بھی دیں گے ۔۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ، آپ کو
گالیاں دینے والوں کی فکر ہے، یا ان کی جنھیں کھٹمل کہہ کر گالیاں دی جاتی ہیں
۔۔۔۔ ان کی ؟؟؟
یہ نہ دیکھیں کہ لوگ آپ کو برا بھلا کہتے رہے، یہ دیکھیں کہ لوگ آپ سے کچھ
توقع کر رہے تھے، لوگ آپ کا انتظار کر رہے تھے ۔۔۔
یا پھر آپ فکر کرتی ہیں ان بین الاقوامی رد عمل کی، جو برصغیر سے لیکر یورپی
ممالک تک آئے ۔۔۔۔
بھارت کے جسٹس کاٹجو کہتے ہیں کہ پاکستان جیوراسک پارک بن چکا ہے ۔۔۔ اور
ملایئت کی بنا پر بننے والے ملک میں روز روز قتل و غارتگری ہونا، فطری بات ہے ۔۔۔۔
دوسری جانب سری لنکا کے سابق آرمی چیف کہتے ہیں کہ جو حکمت عملی سری لنکا میں
دہشتگردی کیخلاف استعمال کی گئی، وہ پاکستان میں بھی کی جاسکتی ہے ۔۔۔
خیر اپنی ہی کشتی میں سوراخ ہو تو پانی کو دوش نہیں دینا چاہیئے ۔۔۔ اگر عباس
ٹاؤن سانحہ کے جائے وقوعہ پہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ و دیگر وزرا آجاتے ۔۔۔۔۔
عشایئہ کے بعد ہی آجاتے ۔۔۔۔ مرنے والے واپس تو نہ آتے، ہاں مگر لواحقین کو اتنی
ڈھارس تو بندھ جاتی کہ نیرو ۔۔۔ بانسری چھوڑ آیا ہے ۔۔۔۔ یقین مانیں سر آپ کی
موجودگی شاید انھیں احساس اپنائیت فراہم
کرتی۔۔۔ ہاں آپ کے اعلان کردہ پندرہ بیس لاکھ ان کے دلوں میں لگی جدائی کی آگ نہیں بجھا سکتے
کرتی۔۔۔ ہاں آپ کے اعلان کردہ پندرہ بیس لاکھ ان کے دلوں میں لگی جدائی کی آگ نہیں بجھا سکتے
جب گھر میں میرے لاش گری
میں رویا ۔۔۔ چیخا ۔۔۔ چلایا
اور ماتم کی آواز بنا
ایک شور اٹھا ۔۔۔۔ چاروں جانب
آواز آئی کانوں میں
تم جشن مناؤ ۔۔۔ رقص کرو
آنسو پوچھو ۔۔۔ خوش ہوجاؤ
اعلان ہوا ہے ٹی وی پر
سرکار تمھیں
پیسہ دے گی۔۔۔۔۔۔۔
sarkar paisa denay ka MEHZ ailaan hi karti hai.......aur ab tak itni taufeeq ni hui k wahan chalay jaeyn :S
ReplyDeleteSir ye Yazeed ki Hukumat hy, iss pe asar nae honay wala kisi baat ka.
ReplyDeleteSharmeela Farooqi , Ap ney Apni Zindagi K Khobsurat Din Main Logon ki Duaen Lene K Bajae .. Unki Aahain lay lein.
ReplyDelete