یہ بلاگ
#MeraPakWatan بلاگنگ مقابلہ
کیلیئے لکھا گیا ہے
ابا جی آج کون سا دن ہے
بیٹے چھہ ستمبر ہے، یوم دفاع
کیا ہوا تھا اس دن؟
بیٹے بھارت نے رات اندھیرے میں حملہ کیا تھا
او فوج تو فوج، پورا لاہور کھڑا ہوگیا تھا
تیرے دادے کے ساتھ ڈنڈا لے کہ تو نکل پڑا تھا
لڑنے، بی آر بی پہ
تو ابا مجھے بی آر بی لے جائیں
اس ٹوٹی پھوٹی قبر پہ کیوں لے آئے
ادھر تو جالے کتنے لگے ہیں
کچرا بھی
ٹوٹی سگریٹ بھی
ٹوٹی سگریٹ بھی
او بیٹا، یہ گندی جگہ نہیں
مزار ہے
پینسٹھ کے ہیرو کا
چھمب جوڑیاں کے ہیرو کا
میجر سرور شہید کا
ویرانی،سناٹا ،ٹوٹی دیواریں اور ان پر لگےجالے، یہ مزار ہے جنگ 65 کے
ہیرو میجر سرور شہید کا ،،، چھمب جوڑیاں معرکے کے اس عظیم جانباز کی جرات و بہادری کے اعتراف میں ستارہ جرات بھی ملا،،لیکن قوم کی بدنصیبی کہیں یا احسان
فراموشی کی روش، آج شہید کی قبر
خستہ حال توکتبے کی تحریر دھندلی۔
ہم میں سے ہر کوئی یہ ہی سوچتا ہے کہ ایک دن
ضرور پاک وطن کی خاطر کچھ کریں گے۔ تو شاید آج ہی ہے وہ دن۔ میں خود یہاں کراچی
میں ہوں، اس لیئے لاہور میں موجود اپنے دوستوں سے مودبانہ درخواست کرتا ہوں کہ بیگم پورہ لاہورکے قبرستان جائیں، اور کم از کم آج کے دن اس مزار کی
دیواروں پہ پڑے جالے صاف کرڈالیں، وہاں پڑا گند صاف کرڈالیں ۔۔ قوم کے لیئے کچھ
کرنا چاہتے ہیں؟ تو آج کرڈالیں۔
میرے پاک وطن کو میلی نگاہ سے
دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دینے والے میجر سرور شہید کی قبر میلی ہوگئی ہے، آج
اس شہید کی قبر کو
پاک کرکے، میرے وطن کو پاک کردیں۔
nice
ReplyDelete