افواہوں کے ریگستان میں خبروں کے نخلستان کا متلاشی ۔۔۔ بنجارہ! ایسی خبریں جو واقعی خبریں ہوں، صحافت کی قبریں نہیں ۔۔۔۔
Monday, 22 April 2013
میں پھولوں کو ۔۔۔ پھول بانٹ آیا
Tuesday, 16 April 2013
جانے نہ جانے گُل ہی نہ جانے ۔۔ باغ تو سارا جانے ہے!
ٹریننگ سیشن کا پہلا ہفتہ
میڈم ۔۔۔ آج میں نے کیسی خبریں پڑھیں؟
منیبا ۔۔ ہاں بس
ٹریننگ سیشن کا دوسرا ہفتہ
فیصل ۔۔ میڈم آج میں نے کیسی پرفارمنس دی
منیبا ۔۔ ہاں صحیح
ٹریننگ سیشن کا تیسرا ہفتہ
فیصل ۔۔ میڈم وہ آج ؟
منیبا ؛ ہم ہم ہمہم او کے
اب میں روز سوچتا تھا کہ یار میں ایسا کیا کروں کہ ایک بار ہی صحیح میری تعریف تو ہوجائے ۔۔ اچھا تعریف نہ ہو تو کم از کم پتہ تو چل جائے کہ میں آخر اپنی صلاحیت کے کیسے کیسے نادر جواہرات بکھیر رہا ہوں ۔۔ لیکن جب جب اپنی ٹرینر منیبا گل سے پوچھنے جاؤں ۔۔۔ ہوں ہاں اچھا ٹھیک ہے کے علاوہ اور کچھ سننے کو ملے ہی نہیں ۔۔۔ شاید وہ میرے ہڈن ٹیلنٹ کو سیریئسلی نہیں لے رہی تھیں ۔۔ یا پھر انھوں نے پوت کے پاؤں پالنے میں دیکھنے کے بعد، دانستہ طور پہ آنے والے وقتوں کے لیئے مجھے تیار کرنا شروع کردیا تھا ۔۔۔ کہ آج بھی جب میں اپنے باسس سے سوال کرتا ہوں ۔۔۔ سر رات بریکنگ کیسی رہی، سر میری پرفارمنس کیسی جارہی ہے ۔۔۔ وہ ہی ہمممم ہوں ہاں ٹھیک ہے ۔۔۔۔
اب یہ مختاراں مائی والا رونا تو لگا ہی رہے گا ۔۔۔۔ اس وقت تک کہ جب تک میں ہمت نہیں چھوڑ دیتا ۔۔ یا پھر میں ؛غالب فلم دیکھی ہے آپ نے؛ والا اینکر بن کر ان سب پہ غالب نہیں آجاتا ۔۔۔۔ ہاں لیکن ملالہ ارفعہ اور دیگر باہمت خواتین کی خبریں پڑھ پڑھ کہ، ایک بات کا اندازہ ہوا ۔۔۔ ہم ایسی خبروں کی تلاش میں اپنی اونٹ سی گردن نکال کر بہت دور دور جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن کبھی کبھار، اپنے اریب قریب ایسے لوگوں پہ ہمارا دھیان ہی نہیں جاتا ۔۔۔۔ جو ارفعہ ملالہ یا شرمین جیسی تو نہیں، مگر ان سے کم بھی نہیں ۔۔۔۔ شاید ہم وقت گزرنے کے ساتھ انھیں بھول جاتے ہیں ۔۔ یا پھر انھیں ؛فار گرانٹڈ لیتے ہیں؛
تو میں نے بھی اِدھر اُدھر جھانکا ۔۔۔ اپنے اِرد گرِد ٹٹولہ اور گرد و نواح میں دور دور تلاش کیا ۔۔ اس سرچ آپریشن کے دوران میری ٹارگٹڈ کاروائی کام ہی آگئی ۔۔۔۔۔
یار میڈم منیبا ۔۔۔۔ ویسے تو آپ میری سینیئر ہیں اور آپ کے منہ سے اپنے لیئے یہ الفاظ سننے کے لیئے ترس گیا، لیکن آپ کی شاندار پرفارمنس کے بعد ۔۔ کہنا بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
ویسے اگر میڈم کی زندگی پہ پیکج بنانے کا کبھی مجھے موقع ملتا تو وہ کچھ یوں ہوگا ۔۔۔
منیبا گل ۔۔ شروع سے ہی محنتی واقع ہویئں ۔۔۔۔ ابتدائی تعلیم ۔۔۔ درمیانی تعلیم ۔۔۔ اعلٰی تعلیم کا تو پتہ نہیں ۔۔۔ بس شروع سے ہی ایک بڑا آدمی کی دھن میں میڈم نے میڈیا جوائن کیا ۔۔۔ اور اپنے اِرد گرِد بڑے بڑے آدمیوں کو ٹَف ٹائم دیا ۔۔۔ میڈیم نے جاں فِشانی سے کئی اینکرز بنائے ۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ بعد ازاں وہ میڈم کو بنا گئے ۔۔۔۔۔ لیکن میڈم نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔۔۔۔۔ تب بھی نہیں جب ایک دن ان کا لایا ہوا ٹِفن میں پیچھے سے لے اُڑا تھا ۔۔۔۔ خیر ۔ وقت کا پہیہ گھومتا رہا ۔۔ اور میڈم کا سفر جاری رہا ۔۔۔ اور آخر وہ دن آہی گیا ۔۔ جب پپو پاس ہوگیا ۔۔۔۔ وہ بھی ریکارڈ توڑ پاس ۔۔۔۔
آج کے اس معاشرے میں ۔۔ ایک خاتون کے لیئے اتنا سب کچھ کرنا ۔۔۔ فیصل لعنت ہے تم پہ لعنت ہے ایک ڈگری مکمل نہیں ہوپارہی جامعہ سے ۔۔۔ خیر مذاق سے ہٹ کر ، میں جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں اور لڑکیوں کو تعلیم صرف بہتر رشتوں کے لیئے حاصل کرتے دیکھتا ہوں ،،، میرا مطلب تمام لڑکیوں سے نہیں، زیادہ تر لڑکیوں سے ہے ۔۔۔۔ اور پھر میں ان کا تقابل میڈم سے کرتا ہوں ۔۔ تو مجھے یقین کرنے میں دقت محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔ مطلب کیا ضروری تھا منیبا کے لیئے کام کرتے ہوئے پڑھنا؟ یا پھر ایک ماسٹرز کرنے بعد دوبارہ ماسٹرز کرنا ،، اور مختلف شعبوں میں ۔۔۔ ایک دوسرے سے الگ ۔۔۔
آپ واقعی ایک مثال ہیں، رول ماڈل، آئیکان ۔۔۔ ان لڑکیوں کے لیئے بھی جو پڑھائی ایک مخصوص نظریہ کے تحت کرتی ہیں ۔۔۔ یا پھر میرے
جیسے پڑھائی چوروں کے لیئے بھی ۔۔ جنھوں نے پڑھائی چوری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہوا ہے ۔۔ کچھ ایسا
یہاں میں اس چیز کا تذکرہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ، جتنا کامیاب اور خوبصورت سفر میڈم کا لگتا ہے، میں تھوڑا بہت گواہ ہوں کہ یہ سفر اتنا ہی کٹھن، دشوار، اور مشکل رہا ہے ۔۔ لیکن کامیابی کوئی ملائی تھوڑی ہے جو چینی ڈال کے پلیٹ میں پیش کی جائے ۔۔۔ اس میں اتنی ہی کڑواہٹ ہے جتنی کریلے کے جوس میں ہوسکتی ہے ۔۔۔ اور آپ کا واسطہ بہت سے کڑوے لوگوں سے پڑتا ہے ۔۔
میرا مطلب کڑوے کسیلے لوگ
تصویر کو دیکھ کہ، کچھ یادیں تازہ ہوئیں ؟؛) |
میڈم کیساتھ میں نے شاید ایک سال یا اس سے کم کام کیا ہوگا ۔۔۔ لیکن جتنا بھی کیا ۔۔۔ وہ یاد نہیں ۔۔۔۔ یاد ہے تو یہ کہ ایک نامکمل ٹریننگ پروگرام سے لیکر آخری دن تک ۔۔۔ سب اچھا رہا ۔۔۔۔ اچھا اچھا رہا ۔۔۔ اور اسی آل از ویل دیٹ اینڈز ویل پہ بلاگ کا اختتام ۔۔۔ اس دعا کے ساتھ کے منیبا گل آپ اسی طرح ترقی کرتی رہیں ۔۔۔ آمین ۔۔۔۔۔
ویسے میری پرفارمنس کیسی ہے؟
Thursday, 4 April 2013
آپ کریں تو فیشن ۔۔ ہم کریں تو پیشہ
وہ کہتے ہیں نہ کہ ۔۔ آپ کریں تو فیشن ۔۔ ہم کریں تو پیشہ ۔۔۔ خیر اب یہ جملہ تو ایک داشتہ کا ہے ۔۔۔ لیکن کیا کریں بھائی داشتاؤں کا دور ہے ۔۔۔ میرے خیال سے اس بار انتخابات میں خواجہ سراؤں کو کھڑا ہوتا دیکھ داشتاؤں کو بھی حوصلہ ہوگا، اور اگلے انتخابات میں وہ بھی کھڑی ہونے کے لیئے پر تولیں گی ۔۔ اگر ان کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو وہ احتجاج بھی کریں گی ۔۔۔ وہ بھی اپنے انداز میں ۔۔۔ شاید ایسا کچھ انداز ہوگا ان کا ۔۔۔
ویسے میں کہیں اور نکل گیا ۔۔ بات میں کر رہا تھا فیشن اور پیشہ کی ۔۔۔ کے اگر کوئی ملا جہاد کی بات کرے تو دہشتگردی اس کا پیشہ ۔۔ اور اگر کوئی فیمین نامی ٹاپ لیس نسوانی تنظیم کرے ۔۔ تو فیشن ۔۔۔ واہ سائیں واہ ۔۔۔ اوپر سے احتجاج کا نام بھی کیا رکھا ہے ؟ انٹرنیشنل ٹاپ لیس جہاد ڈے ۔۔۔۔۔
مجھے ان کے ٹاپ لیس ہونے پہ اعتراض نہیں ۔۔ جمہوری دور ہے بھائی ۔ جو چاہیں کریں ۔۔ میری بلا سے ۔۔۔ میری غیرت میری آنکھوں میں ہے نہ کہ کسی کے برہنہ جسم میں ۔۔ بس مجھے مسئلہ ہے تو اس چیز سے ۔۔ کہ بھائی ۔۔۔ جو کرنا ہے کرو ۔۔ مگر کسی کے مذہبی جذبات کو یوں ننگ دھڑنگ ٹھوکریں نہ مارو ۔۔۔
اب وجہ کیا ہے اس آزادی اظہار کی ۔۔۔ ہوا کچھ یوں کہ یمن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو اس فیمین نامی تنظیم کی رکن ہیں، کچھ دنوں پہلے اپنی ایک برہنہ تصویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پہ اپ لوڈ کی تھی، جس میں انھوں نے چند احتجاجی سطریں اپنے برہنہ جسم پہ گدوا کر آزادی اظہار کا استعمال کیا تھا ۔۔ جس پہ تیونس کی کچھ اسلامی تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا، اور خاتون کو گھر میں نظر بند ہونا پڑا ۔۔
اب اس نظر بندی کیخلاف، اس آزادنہ قسم کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں موجود تیونس کے سفارت خانوں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گی ۔۔۔ نام بھی انھوں نے بہت چن کر رکھا ہے ۔۔ یعنی لفظ جہاد کا استعمال ایسے ہی نہیں کرلیا گیا ۔۔۔
پھر لوگ کہتے ہیں کہ مسلمان دہشتگرد ہیں ۔۔۔۔
Subscribe to:
Posts (Atom)