آج کی تحریر ان لوگوں کے نام، جو موجودہ مادہ پرست زمانے میں بھی صرف محبت پہ رکھتے ہیں یقین ۔۔۔۔۔۔
جب روحیں باہم ہوں پھر بھی جسموں کی محتاج نہ رہیں ۔۔۔ جب دھڑکنیں ایک ہی لہ، ایک ہی سر اور ایک ہی تال پر راگ الاپیں ۔۔۔۔۔ جب ساحل کی ریت پر قدموں کے نشان دور تک ساتھ چلنے کی گواہی دیں ۔۔۔۔۔ اور ڈوبتا سورج دھنک رنگ کی کرنوں کو سمیٹ کر ہاتھ بنا کہ سلامی پیش کرے ۔۔۔۔ جب نیند کی ڈور سے خواب کی پتنگ اڑائیں اور نظروں کے پیچ سے بوکاٹا ہوجائے، لیکن ادب پھر بھی محبت کے قرینوں میں اولین ترجیح برقرار رہے ۔۔۔۔ جب زخم پہ آنسو کا مرہم رکھیں ۔۔۔۔ جب دونوں ایک ہی تھالی چکھیں ۔۔۔۔ تو پھر دونوں بن جاتے ہیں ۔۔۔۔ عشق زادے
یہ ہی ایک دوجے کا قبلہ، یہ ہی ایک دوجے کا کعبہ، کہ دونوں پر ایک دوجے کا طواف لازم و ملزوم ۔۔۔ کریں تو جنت ۔۔۔ نہ کریں تو تباہی ۔۔۔ بالکل ویسی ہی تباہی جیسی زمین کے مدار سے الگ ہونے پر آئے ۔۔۔۔۔
ان کے بیچ بے پردگی کی لاکھ آزادیاں صحیح ۔۔۔۔ لیکن یہ جڑے ہیں حیا کی کشش ثقل سے ۔۔۔۔۔ اور جس دن یہ کشش ثقل ختم ہوجائے، وہ دن محبت کی قیامت ٹہرا
ان کو ذات کی کوئی سیما نہیں باندھ سکتی ۔۔۔۔۔ نہ ہی کوئی مخصوص زبان ان کے جذبات کی زبان بندی کر سکتی ہے ۔۔۔۔۔ یہ ایسے لامتناہی سمندر کے تیراک ہیں کہ جب تک ڈوبے نہیں، تب تک ابھر نہیں سکتے۔۔۔ ڈوبنے کا فیصلہ کرلیں تو کوئی کشتی نوح انھیں نہیں بچاسکتی، ابھرنے کا فیصلہ کرلیں تو گہرے سے گہرے نیل کو بھی چیر دیں ۔۔۔ عشق زادے
یہ ایسے صحرا کے مسافر ہیں کہ ایک پہ بھی دھوپ کڑی ہوجائے تو دوجا اس کے لیئے نخلستان بن جاتا ہے، یہ ایسے مندر کے پجاری ہیں جہاں پوجا تا عمر فرض ہے، یہ ایسے کلیسا کے ماننے والے ہیں کہ جس میں صلیب چڑھنے کا وقت قریب آئے تو دونوں ہی پہل کرنے میں نہ جھجھکیں ۔۔۔۔۔ عشق زادے
What's your linguage?
ReplyDeletehttp://poeiradebau.blogspot.com.br
its urdu :) language of sub-continent! where do u belong from?
ReplyDeleteWah kia kehne hain apke MashAllah... Kiya behtareen tae'yun kiya hai apne Ilfazun ka.. Buhat aCha laga pharr kar.. Allah kush rakhe apko hmesha.. Lambi zindage dey.. :)
ReplyDeletebohot bohot shukria :)
Deleteالفاظ اور فقرے تو اچھے استعامل کیے ہیں مگر قوم کی زہینی معیار اور تعلیمی معیار کو سامنے رکھا کیجیے اسطرح کے فلسفیانہ اور لمبے فقرے عام افراد کو سمکجھ نہیں انے کسی تحریر کے معیاری اور اعلی ہونے کے لیے ضروری نہیں کے اتنی لمبی تمہید اور اس قدر گنجلک زبان استعمال کی جایے
ReplyDeletethnku so much janab :) aenda in chezon ka khyal rekhunga lekin MAHABAT BHI KABHI ASAAN HUA KERTI HE :)
Deletebohat khoobsurat alfaz.. kitna kuch yaad aya.. kitna kuch mehsoos hua hai inn alfaz ko parh kar ... unhi yaadon mein aik chhota sa qat'aa bhi hai.. jo kuch saal pehle kisi ke liye likha tha ... kuch der mein apne fb page pe share karta hn ...
ReplyDelete:) haae sitam raseeda! qat'a to mazeeh sitam dhaa gaya!
DeleteKhuda de zoor e qalam or zyada... esay hi likhna, pani bhi bhala kabhi pyasey ki marzi pe chala ha.. tum esay hi behtay jao miyan, piyasey khud tumhari khoj lagatey ve aan pohnchay gey.. talab ho to sab haasil, na ho to soo bahaney..
ReplyDeletebas kuch alfaz, pasion se berh k hote hen :) thnku
Deletewhat a flow! beautiful :)
ReplyDelete:) thnku
DeleteAccha Likhtay ho Larkay....!
ReplyDeletebut debating style,,,?
phir bhee accha likhtay ho
arre khul k kahen :)
Deleteواہ
ReplyDeleteبہت اعلٰی جناب
شکریہ ۔۔۔
Deleteyar Faisal bhai kamaal likha hay,
ReplyDeleteI dont like romantic type compositions...
lekin boht hi alaa likha hay...
WHAT A FLOW!!!
thnku :)
Deletematlab CLASS hay yeh to....
ReplyDeleteSo many grammar mistakes. Why don't you review your posts before posting them. But, it might not be your fault either.
ReplyDeleteFeel sorry for your Urdu teachers.
محترم آپ تصیح کردیں ۔۔ میں دل سے قبول کروں گا ۔۔۔ ویسے تصیح اردو میں کریں گے ۔۔ یا رومن اردو
Deleteمیں؟
جسٹ سےئینگ یو نو
یعنی عشق اچھی شے ہے۔
ReplyDeleteلیکن
عموماً عشق زادے کی پیدائش کے بعد عموماً عشاق کے جنون عشق کی موت ہو جاتی ہے۔