Monday, 19 May 2014

آپ کریں تو رام لیلا ۔۔ ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا؟

تو خیر سے جیو کا مرننگ شو بند ہوگیا ۔۔۔ وجہ بنی گستاخی اہل بیت

بالکل ۔۔ وقت آگیا ہے کہ کونٹنٹ لیس پروگرامز جن میں صرف شور شرابہ غل غپاڑہ ہوتا ہو اسے بند کردیا جائے، اور ایسے پروگرامز لائے جائیں جن سے تربیت کا کچھ تو عمل ہو

دینی بگاڑ پیدا کرنے والے پروگرام کو بند کرنے کے بعد ۔۔ یہ ایک موقع ہے ہمارے لیئے ۔۔ کہ صرف دینی بگاڑ نہیں ۔۔۔ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والے شوز کو بھی بند کیا جائے؟

اب قوم فیصلہ کر ہی لے کہ وہ شادی بیاہ مہندی مایوں والے شوز نہیں دیکھے گی ۔۔ ارے لیکن قوم یہ فیصلہ کیسے کرے؟ قوم تو ان مارننگ شوز والوں کو بلا بلا کر اپنے گھر میں شادی رچواتی ہے ۔۔ نہیں؟

یہ خواہ مخواہ کے سیلیبریٹیز، نہیں مطلب واقعی خوام مخواہ کے ۔۔ مطلب کون جانتا ہے انھیں؟ آپ؟ آپ؟ بھائی آپ؟ نہیں ناں ۔۔ تو جب کوئی نہیں جانتا، تو کون یہ جاننا چاہے گا، کہ ان کی کھیر کھلائی ہوگئی، ان کی جوتا چھپائی ہوگئی ۔۔۔۔ ان کی گھوڑا چھکائی ہوگئی 


قوم فیصلہ کرلے کہ جن بھوت آسیب پری اور دیگر غیر مرعی مخلوقات نکلوانے والے شو کیخلاف بھی ایسے ہی سراپا احتجاج ہوگی ۔۔ ارے مگر یہ ہی قوم تو ایسے شوز میں آکر اپنے اپنے جن بھوت نکلوا رہی ہوتی ہے ۔۔ نہیں؟

یک تو ویسے ہی ملک توہمات کا شکار ہے، اوپر سے یہ جن نکالنے والے آئیٹم ۔۔ نہیں مطلب اتنی آسانی سے؟ کوئی چائینا کا جنا ہے بھئی 


قوم فیصلہ کرلے کہ دیورانی جٹھانی ساس بہو رانی جیسے اہم قومی مسائل والے پروگرامز ۔۔ اور ان پروگرامز میں ماہر منجھی ہوئی اینیلسٹ آںٹیوں کا بھی بائیکاٹ کرے گی ۔۔ لیکن ان شوز میں بیٹھی خواتین کو نہ ہی بھارتی ایجنٹوں نے بھیجا ہے، نہ ہی اینیلسٹ آنٹیاں اور کچھ ویلے انکل یہود و نصاری٘ کے بھیجے ہوئے ہیں ۔۔۔ یہ تو عین پاکستانی ہیں ۔۔ نہیں؟

یہ آنٹیاں کون ہیں ۔۔ کیوں ہیں ۔۔ اور یہ بیٹھ کر کیا کہہ رہی ہوتی ہیں ۔۔۔ کیوں کہہ رہی ہوتی ہیں ۔۔۔ اپنی ذات میں خاندانی نظام پہ وشیش ٹمپنی دینے والی یہ آنٹیاں، اتنی ہی خاندانی ہوتیں ۔۔ تو صبح گھر پہ اپنے میاں کو چائے کیک رس کھلانے کے بجائے ٹی وی پہ بیٹھی ہوتیں؟


قوم فیصلہ کرلے کہ حرام قرار دیا گیا چینل ہرگز نہیں دیکھیں گے ۔۔ لیکن قبلا خالد آرائیں ۔ اوہ معاف کیجیئے گا ۔۔ مولانا پیر صاحب بڑے حاجی خالد آرائیں جب کیبل پہ کشش کے جھمکے، میناکشی کی آہا، پاروتی کی اپنی ساس کیخلاف سازشیں دکھا رہے تھے، جب وہ پائریٹد فلمیں پاکستان بھر میں چلا رہے تھے ۔۔ وہ تو حلال تھا ۔۔ نہیں؟



بھئی جیو تو چل رہا ہے بیرونی ایجنڈے پہ ۔۔ یعنی بھارتی مواد دکھاتا ہے ،، ترکی ڈرامہ دکھاتا ہے ۔۔۔ اور کون بنے گا کروڑ پتی کون سا محب وطن چینل دکھا رہا ہے؟ کوئی بعید نہیں کہ اس کے جواب میں کہا جائے، ارے بیوقوف وہ تو ایک معلوماتی پروگرام ہے ۔۔ جی جی بالکل، کے بی سی ایک معلوماتی پروگرام ہے کیوں کہ وہ دنیا نیوز پہ آتا ہے، اور اس سے ہم یہ سیکھتے ہیں کہ کورو اور پانڈو کے درمیان کتنی جنگیں لڑی گئیں ۔۔۔ خیر معلومات حاصل کرنے میں کوئی برائی نہیں ۔ لیکن دنیا پہ چلے تو معلومات، جیو پہ چلے تو مارو لات؟



اچھا وہ بوگی ووگی جو ایک اور محب وطن چینل ایکسپریس چلا رہا تھا ۔۔۔ کیا اس سے دین اسلام کی خدمت ہورہی تھی ۔۔
کوئی بعید نہیں کے جواب ملے، بھئ پاکستانی ٹیلنٹ کو بھی تو پروموٹ کیا گیا تھا، جب جگن کاظم نے ایک اور محب وطن ڈانس شو کا انعقاد کرتے ہوئے باحیا باکردار اداکرہ ثنا کو اس ڈانس شو کا جج بنایا تھا ۔۔ قوم کو یاد ہے؟ نہیں؟



اور وینا ملک یاد آگئی مجھے ۔۔ اور ایکسپریس کا ایک بے ڈھنگا چینل ہیرو بھی یاد آگیا مجھے ۔۔ اور رمضان ٹرانسمیشن میں 
وینا کا آنا ۔۔۔۔ اور یہ لائنیں بولنا ۔۔۔۔۔
پورے رمضان ۔۔۔۔۔ میں کروں گی ۔۔۔۔۔ آپ کیساتھ

استغفار ۔۔۔۔۔۔۔۔




اور میرا پیارا اے آر وائی ۔۔۔ مجھے یاد ہے میں اے آروائی میں مانیٹرنگ ڈیسک سے ہوتا ہوا ٹکر ڈیسک اور پھر پیکجنگ کی جانب گیا، بیشک میں نے اس ادراے سے کافی سیکھا ۔۔ جو ایک بات اور سیکھی تھی وہ یہ  ۔۔۔ ہیلو ۔۔۔ بھائی اورنگی میں فائرنگ دو افراد جاں بحق ۔۔ آگے سے رپورٹر پوچھتا ۔۔ ابے کون چلا رہا ہے ۔۔۔۔۔ میں جواب دیتا ۔۔ بھائی جیو چلا رہا ہے ۔۔۔ جواب ملتا ۔۔ اچھا ۔۔۔ جیو چلا رہا ہے؟ چھاپ کے چلادو ۔۔۔۔

بات یہ بھی ہے کہ اب یہ جو بھارتی مزاحیہ شو کامیڈی نائٹس وتھ کپل شرما ہے ۔۔ اس میں پاکستانیو کو تعریفی اسناد تقسیم کی جاتی ہیں؟



 شاید اب لہجہ کرخت ہوجائے

اہل بیت کی گستاخی پہ سراپہ احتجاج فوجی بوٹوں کو چاٹنے والے کالعدم جماعتوں کے اہلکار ان ننگی ٹانگوں، کھلی پیٹھوں پہ سراپہ احتجاج نہیں؟ اب بھارتی مواد کون چلا رہا ہے؟ اب بیرونی ایجنڈے پہ کون برسر پیکار ہے؟ چالیس سال تک جو قوم بوٹوں تلے دبی رہی، جس کے ساتھ آمریت نے زنا بالجبر کیا، اور کیا جاتا رہا، وہ بھی بغیر احتیاطی تدابیر کے ۔۔ تو پھر ایسی ناجائز پیداوار تو ہونی تھی ۔۔۔


میں جیو کے اس مارننگ شو کو بالکل سپورٹ نہیں کررہا ۔ جیو کیا میں کسی بھی مارننگ شو کو دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ لیکن قوم کو اب فیصلہ کرلینا چاہیئے ۔۔ کہ اسے واقعی اصلاح چاہیئے ۔۔ یا پھر ۔۔۔ بغیر احتیاطی تدابیر کے آمریت زدہ فیملی پلاننگ ۔۔ 

7 comments:

  1. Geo ya baki koi b channel esa kuch b kre it is wrong... but mujhe sumjh nahi araha ye geo jub tuk chal raha tha tub tuk dusre channels ko b chalne diya jaraha tha.. ab geo bund hugaya tu ye sub buraiyan b dekh gae..Amazing ...!!! ye tu lag raha hai Geo k apni team ye kerna shru hugae hai. Neutral tu bhai phir ap b nahi. jub geo chal raha tha tub ye baat kehte tu ziada ache lagte... ye sub channels ghalat hain accepted.. but root GEO hi tha, indian drame , soap , shadi naach gana sub k starting pehle geo se hue. ab root bund hugaya hai tu baki bgher kuch kiye hi sudher jaege

    ReplyDelete
  2. and sorry but apk itne safaiyan dene se esa lag raha hai k ju GEO ne kera wo bilkul thek kra isliye usku chalne diya jae jese baki channels chal rahe hain. phir jhut mut k maafi na mangu bhai. or ager waki apne kiye p nadim hu tu jus sincerity se maafi mang k gud time ka wait kre

    ReplyDelete
  3. فکر نہ کریں۔ عامر لیاقت حسین صاحب کا پروگرام شروع ہوتے ہی جیو کے خلاف باتیں کرنے والے سارے احباب آپکو پاس کے کال کررہے ہوں گے۔ یہی ہمارا اجتماعی مزاج ہے۔
    بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ پیشہ ورانہ، سیاسی اور ذاتی لڑائی کے لئے بے دردی کے ساتھ مذہب استعمال ہورہا ہے۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. ہاں اس میں بھِ تو دوغلا پن کھل کے سامنے آتا ہے، وہ لوگ جو برسوں سے آپ سے بات تک نہیں کرتے، وہ اچانک میٹھے ہوجاتے ہیں ۔۔ اور جب آپ پاس کے حوالے سے مجبوری ظاہر کریں تو گالیاں پڑتی ہیں

      Delete
  4. Two wrongs doesnt make one right. Jo Geo nay kia woh ghalat hai aur jo dusray ker rahey hain woh bhi ghalat hai bus farq Geo aur dusray channels main ke ap log nay sari huddain par ker leen jo ke nahi kerni chahye theen.

    ReplyDelete
    Replies
    1. اور یہ حد متعین کرنے والا کون ہے؟ کالعدم لشکر جھنگوی؟ کالعدم سپاہ صحابہ؟ کالعدم جماعت الدعوہ؟

      Delete
  5. Nice site. On your blogs very interest and i will tell a friends.
    Breaking News

    ReplyDelete